تھانہ پھلروان پولیس، اشتہاری سمیت سات ملزمان گرفتار کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، اشتہاری سمیت سات ملزمان گرفتار، کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر مشتاق احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عنایت اللہ اور محمد ریاض وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان غلام سجاد ولد نواز سکنہ سالم سے کلاشنکوف، منور اقبال ولد ذوالفقار علی سکنہ سالم سے کلاشنکوف،اختر علی ولد نذیر سکنہ کوٹ مومن سے کلاشنکوف، اصغر علی ولد باطی خان سکنہ سالم سے رائفل7ایم ایم، مشتاق احمد ولد محمد خان سکنہ سالم سے بندوق12بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان دوحقیقی بھائیوں عمران اور جاوید پسران محمد سرور سکنائے بہاولپور کو بھی گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, May 31, 2020