تھانہ پھلروان پولیس موٹرسائیکل ریس پر جواء کھیلتے چھ جواری گرفتار

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، موٹرسائیکل ریس پر جواء کھیلتے چھ جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور موٹرسائیکلیں برآمد 
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان سب انسپکٹر عارف حسین نے سب انسپکٹر محمد آصف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر تھانہ پھلروان کے علاقہ چکیاں موڑ دھوری ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل ریس پر جواء کھیلتے ہوئے چھ ملزمان سمید احسن ولد محمد امیر سکنہ بھیرہ، غلام مصطفی ولد شریف سکنہ8شمالی، علی حسن ولد محمد امیر سکنہ بھیرہ، انعام الحق ولد رمضان سکنہ بھیرہ، اویس ولد اقبال تنویر سکنہ بھیرہ اور کاشف ولد فضل حیات سکنہ بھیرہ کو موٹرسائیکلوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 10200روپے اور چھ موٹرسائیکل برآمد کرکے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 19, 2020