تھانہ پھلروان پولیس راہزنی و چوری کے مقدمہ میں تین اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، راہزنی و چوری کے مقدمہ میں مطلوب تین اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ پھلروان عارف حسین  نے سب انسپکٹر محمد آصف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نزیر ولد باطی جبکہ چوری کےمقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان پپو ولد انور، یسین ولد انور اقوام بھٹی سکنہ پتوکی ضلع قصور کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارمجرم نزیر نے 2014 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر مدعی مقدمہ محمد اکرم سے اسلحہ کے زور پر نقدی112400 روپے اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے تھے۔گرفتاراشتہاری مجرمان پپو اور یسین نے 2018 میں مدعی مقدمہ بہادر خان کا ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل فون چوری کیے تھے۔گرفتارمجرمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں غلام حیدر ولد نصراللہ قوم پڑھار سکنہ رتوکالا کے قبضہ سے رائفل8ایم ایم ، محمد نواز ولد محمد خان قوم چدھڑ کے قبضہ سے بندوق 12 بور، محمد اعظم ولد شیرا قوم دیندار کے قبضہ سے کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمات درج کر لیےگئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, May 15, 2020