تھانہ میلہ، گرفتارچارملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودہا:تھانہ میلہ پولیس کی کاروائی، گرفتارچارملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد  
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میلہ ناصر عباس نے سب انسپکٹر فخر زمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ میلہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان آصف ولد گلزار سکنہ میٹرے سے کلاشنکوف، ریاست ولد اللہ بخش سکنہ گھلاپورسے بندوق12بور، احمد علی ولد مختار سکنہ میٹرے سے بندوق12بور اور صفدر ولد لیاقت سکنہ میٹرے سے بندوق12بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 13, 2020