تھانہ میلہ، دوخواتین سمیت تین منشیات سمگلر گرفتار، چارکلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد

سرگودھا: تھانہ میلہ پولیس کی بڑی کاروائی، دوخواتین سمیت تین منشیات سمگلر گرفتار، چارکلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میلہ ناصرعباس شاہ نے سب انسپکٹر فخر زمان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشدوغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ملزمان شکیلہ بی بی زوجہ جاوید خان سکنہ ضلع مالا کنڈ سے ہیروئن1.255کلو گرام، شہلا بی بی دختر شمشاد علی سکنہ پشاور سے ہیروئن1.360کلو گرام اور یوسف خان ولد ابراہیم خان سکنہ ہزارخوانی محلہ سدوزئی پشاور سے ہیروئن2.105کلو گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 30, 2020