تھانہ میلہ، گرفتاردوملزمان سے چرس 1.150 کلو گرام ، کلاشنکوف وپسٹل برآمد

سرگودھا:تھانہ میلہ پولیس کی کاروائی، گرفتاردوملزمان سے چرس 1.150 کلو گرام ، کلاشنکوف وپسٹل برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میلہ ناصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد کنسٹیبل ضیاء اللہ ، محمد عرفان اور محمد حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم بلال حسن  سے چرس1.150کلو گرام  اور ایک عدد کلاشنکوف جبکہ  ملزم محمد یار  سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 5, 2020