تھانہ میلہ پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی

سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ میلہ کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی۔ملزم 4کلو گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خالف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میلہ انسپکٹر حاجی خان نے سب انسپکٹر احمد شیر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل سیم بچہ کلاں ریڈ کرکے منشیات فروش ظفر اقبال ولد مبارا قوم مسلم شیخ سکنہ نصیر پور کلاں کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس4کلو گرام اور وٹک رقم 60ہزا رروپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ میلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, March 1, 2020