تھانہ میلہ پولیس کی کاروائی، گرفتارچھ ملزمان سے اسلحہ برآمد

سرگودھا: تھانہ میلہ پولیس کی کاروائی، گرفتارچھ ملزمان سے اسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میلہ ناصر عباس شاہ نے سب انسپکٹر فخر زمان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد وغیرہ پرمشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ میلہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان مجاہد علی ولد عنایت اللہ سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بور، ریاست ولد محمد بخش سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بور، فضل حسین ولد سلطان سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بور، مدثر اقبال ولد محمد حیات سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بور، مطیع اللہ ولد احسان اللہ سکنہ کوڑے کوٹ سے پسٹل30بوراور محمد طیب ولد رحمان سکنہ میٹرے سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, September 7, 2020