تھانہ میلہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ میلہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے چرس و ہیروئن برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ناصر عباس شاہ نے سب انسپکٹر احمد شیر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر خان محمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ میلہ کے علاقہ بھابڑہ میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سیف اللہ ولد محمد بخش سکنہ بھابڑہ سے ہیروئن1125گرام اور چرس250گرام جبکہ ملزم عدنان ولد نثار اکبر سکنہ بھابڑہ سے چرس232گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 8, 2020