تھانہ میانی، گرفتارسات ملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآم

سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتارسات ملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امیر وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد عدیل ولد فضل محمد سکنہ مڈھ برگہنہ سے کلاشنکوف، مبشر حسین ولد محمد اسلم سکنہ مڈھ برگہنہ سے کلاشنکوف، فیض اللہ ولد غلام منور سکنہ مڈھ برگہنہ سے کلاشنکوف، فضل محمد ولد غلام محمد سکنہ مڈھ برگہنہ سے کلاشنکوف، ثاقب توصیف ولد بشیر احمد سکنہ منڈی بہاوالدین سے پمپ ایکشن، اسرار احمد ولد مختار احمد سکنہ منڈی بہاوالدین سے پسٹل30بوراور لیاقت علی ولد عبدالرحمان سکنہ اسلام پورموڑ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, July 3, 2020