تھانہ میانی ، گرفتارتین ملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز محمد طفیل اور محمد اعظم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان غلام عباس ولد محمد یار سکنہ آہلی سے کلاشنکوف، اسلم ولد اللہ بخش سکنہ دیروال سے رائفل303بور اور ریاض ولد شان علی سکنہ وجھی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 25, 2020