تھانہ میانی، گرفتارتین ملزمان سے اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے اسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارسلان اور محمد شفیع وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان توصیف انجم ولد محمد یعقوب سکنہ اسلام پورہ موڑ سے رائفل8ایم ایم، محمد خان ولد غلام رسول سکنہ صفدر پور سے رپیٹر بندوق 12بور اور سکندر حیات ولد محمد خان سکنہ اسلام پورہ موڑ سے پسٹل9ایم ایم برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 23, 2020