تھانہ میانی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، دوکلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، دوکلو گرام سے زائد چرس برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ  میانی سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد طفیل اور محمد امیر وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ودھن ڈیرہ ازاں نذر حیات ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش لیاقت علی ولد نذر محمد سکنہ ودھن کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2.410 کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, June 27, 2020