تھانہ میانی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ میانی پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد نے سب انسپکٹر مظہر علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ندیم ولد محمد اشرف سکنہ اسلام پورہ موڑ سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے جون2019کو سابقہ رنجش کی بناپر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر نور محمد ولد لعل خان کو ناحق قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ میانی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ قبل ازیں گرفتارملزم کے بقیہ ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 1, 2020