تھانہ میانی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان الحق CIAسٹاف اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد عنصر ولد محمد اعجاز قوم سیال سکنہ میلووال کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم محمد عنصر نے مورخہ18مئی2017کو اپنے دیگر چارساتھیوں کے ساتھ ملکر معمولی لڑائی جھگڑے کی بنا پر میلووال کے رہائشی قیصر شہزاد کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیاایس ایچ او تھانہ میانی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم محمد عنصر کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے ساتھیوں اعجاز، منشاء، اسد اور پرویز کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 21, 2020