تھانہ میانی پولیس، گرفتاردوملزمان سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی، گرفتاردوملزمان سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد  
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سب انسپکٹر عمیر حسن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد شفیع اور محمد طفیل وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش رضا ولد غلام حسین سکنہ میانی سے ایک کلو گرام سر زائد چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ ملزم حق نواز ولد اسلام دین سکنہ میانی سے چرس450گرام برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, September 16, 2020