تھانہ مڈھ رانجھا، کار سواربہن بھائی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

سرگودھا: تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی بڑی کاروائی، چیکنگ کے دوران کار سواربہن بھائی سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرکل ڈی ایس پی اعجاز حسین شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا ذیشان اسد کی زیر نگرانی سب انسپکٹر مظہر اقبال اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد مرزا وغیرہ پر مشتمل ٹیم نے ہلالپور چوک علاقہ تھانہ مڈھ رانجھا میں دوران سنیپ چیکنگ کارنمبریLEC-1628میں سوار ملزمان نعیم الطاف ولد الطاف حسین سکنہ سیال موڑ اور مسماۃ نسرین الطاف زوجہ محمد سجاد سکنہ سیال موڑ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 16کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمدہوئی۔ گرفتاردونوں ملزمان آپس میں حقیقی بہن بھائی ہیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کارمتذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔گرفتارملزمان نے یہ منشیات مختلف علاقوں میں فروخت کرنا تھی مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 30, 2020