تھانہ مڈھ رانجھا ، گرفتارپانچ ملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کاروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا حسنین علی طارق نے سب انسپکٹر الطاف حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد رفیق اور محمد مرزا وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ مڈھ رانجھا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عدنان ولد خضر حیات سکنہ علی پور سے شراب20لیٹر، ضیغم عباس ولد محمد یار سکنہ علی پور سے شراب20لیٹر، غلام مرتضی ولد محمد نواز سکنہ گھلاپور سے رائفل444بور،شاہد ولد احمد سکنہ گھلاپورسے پسٹل30بور اور صحبت اللہ ولد غلام محمد سکنہ گھلاپور سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, September 16, 2020