تھانہ مڈھ رانجھا ، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، دوکلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، دوکلو گرام سے زائد چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا ذیشان اسد نے سب انسپکٹر الطاف حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع بدررانجھا ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش مختار احمد ولد احمد خان قوم کمہار سکنہ فتووالا کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2.080کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)
Wednesday, June 24, 2020