تھانہ لکسیاں گرفتاردو ملزمان سے ڈیڑھ کلو گرام افیون برآمد

سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے ڈیڑھ کلو گرام افیون برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں نسیم عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران ملزمان محمد ریاض ولد محمد نواز سکنہ پنڈی بھٹیاں سے افیون1020گرام اور سیف اللہ ولد احمد علی سکنہ پنڈی بھٹیاں سے افیون420گرام برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 5, 2020