تھانہ لکسیاں سودخور گرفتار

سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس کی بڑی کاروائی، سودخور گرفتار
سرگودہا:غریب لوگ اپنا کاروبارکرنے کیلئے قرض حاصل کرتے ہیں جس کا مقصد اپنے معاشی حالات کو بہتر بنانا ہوتا ہے کاروبار سے حاصل ہونے والے منافع سے وہ اپنا قرض اتارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کچھ ناعاقبت اندیش لوگ ان غریب لوگوں کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور ضرورت مند لوگوں کو قرض دیکر سود جیسی لعنت کے جال میں پھنسا لیتے ہیں اور لوگوں کی زندگی اس سود کو اتارتے ہوئے گذر جاتی ہے سود خوراس کوکاروبار بنالیتے ہیں۔ تھانہ لکسیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم سعید اختر سود کا کاروبار کررہا ہے اورلوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر اپنے اس مذموم کاروبار کو فروغ دے رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ لکسیاں نسیم عباس نے خفیہ پتہ جوئی کروائی اور الزام درست ثابت ہوئے جس پر ملزم سعید اختر کے خلاف پنجاب انسداد سودخوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 5, 2020