تھانہ لکسیاں، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ لکسیاں خرم شہزادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم  شیراز علی ولد الطاف حسین سکنہ حافظ آباد کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے دسمبر2019کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکراسلحہ کے زور پر چناب نگر ضلع چنیوٹ کے رہائشی معزز احمد سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ لکسیاں اورانکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمدکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, August 22, 2020