تھانہ فیکٹری ایریا،راہزنی میں مطلوب دوملزمان گرفتار

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دوملزمان گرفتار، چھینا گیامال مسروقہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹر شبیر حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کی واردات میں ملوث ملزمان نصراللہ ولد زمان خان اور سہیل خان اقوام پٹھان سکنائے پیلاں ضلع میانوالی کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان نے نومبر2019کو آسی کالونی شاہین آباد روڈ پر شبیر میڈیکل سٹور کے مالک سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے تھے چونکہ ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت اور جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیامال مسروقہ نقدی70ہزارروپے بھی برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 14, 2020