تھانہ فیکٹری ایریا کی کارروائی دو منشیات فروش گرفتار

سرگودہا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتاردو ملزمان سے چرس1380گرام برآمد 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر محمد طارق نے سب انسپکٹر مجاہد عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ فیکٹری ایریا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عمران عرف مانا ولد بشیر احمد سکنہ استقلال آباد سے چرس1060گرام اور ملزم گلریز ولد حبیب خان سکنہ سائیں جمال سے چرس320گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Saturday, January 11, 2020