تھانہ فیکٹری ایریا ، چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر لہن وشراب برآمد

سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کاروائی، شراب کشید کرتے ہوئے ملزمان گرفتار، چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر لہن وشراب برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹر شعیب سکندر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر مختار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ڈیرہ سائیں جمال کے ساتھ خالی پلاٹ میں ریڈ کرکے دوحقیقی بھائیوں پرویز اقبال اور محمد علی پسران محمد رفیق کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے چالوبھٹی کے آلات، سینکڑوں لیٹر لہن اور 200سے زائد لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ دوران چیکنگ ملزم معشوق علی ولد محمد رمضان سکنہ چک 91شمالی کے قبضہ سے شراب40لیٹر برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 5, 2020