تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، شراب برآمد

سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، شراب برآمد ۔
 ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اے ایس آئی عارف حسین کے ہمراہ ملکر کاروائی کرتے ہوئے ملزم امانت مسیح ولد عنایت مسیح سکنہ 50شمالی کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 60لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

 

Wednesday, August 26, 2020