تھانہ فیکٹری ایریا، دوران چیکنگ کارسے40 لیٹر شراب برآمد

سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، دوران چیکنگ کارسے40لیٹر شراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل داد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موہنی روڈ پر دوران چیکنگ کارنمبریLEA-7737میں سوار ملزم یعقوب مسیح ولد فیروز مسیح قوم عیسائی سکنہ بستی عسیائیاں نوری گیٹ کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے 40لیٹر شراب برآمدکرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی کارمتذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, September 2, 2020