تھانہ فیکٹری ایریا،منشیات فروش گرفتار،ایک کلوگرام سے زائد چرس اور پسٹل 9ایم ایم برآمد

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم خان گرفتار،ایک کلوگرام سے زائد چرس اور پسٹل 9ایم ایم برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے سب انسپکٹر شعیب سکندر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل داد کے ہمراہ پرانی پٹھہ منڈی سلانوالی روڈ پر دوران چیکنگ ملزم وسیم خان ولد نعیم خان قوم پٹھان سکنہ حمیدٹاؤن کے قبضہ سے پسٹل9ایم ایم برآمد کیا گرفتارملزم نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشی کا دھندہ کرتا ہے اور اس نے صحافی کالونی خالی پلاٹ میں زمین کھود کر چرس چھپائی ہوئی ہے جونشاہدہی کرکے برآمد کروا سکتا ہوں ملزم کے انکشاف پر بھاری نفری کے ہمراہ صحافی کالونی ریڈ کرکے چرس 1.205کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ قبل ازیں بھی گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس365گرام اور آئس8گرام برآمدہوئی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 8, 2020