تھانہ فیکٹری ایریا ، گرفتاردوملزمان سے شراب برآمد

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، گرفتاردوملزمان سے شراب برآمد، مقدمات درج 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر حافظ عبدالصمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر مختار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ چک نمبر118جنوبی کے رہائشی دومنشیات فروشوں منور حسن ولدغلام رسول اور عرفان حسین ولد نامے خان کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے 75لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, September 20, 2020