تھانہ فیکٹری ایریا پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان پسٹل سمیت گرفتار

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی،ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان پسٹل سمیت گرفتار 
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف وغیرہ نے 85جھال ریڈ کرکے ملزم مبارک علی ولد محمد وارث سکنہ ریموٹ ڈپو کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے آئیڈیل آئس فیکٹری 85جھال کے سامنے کھڑے ہوکر ناجائزاسلحہ پسٹل کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلا جبکہ ملزم زاہد عباس ولد محمد الطاف سکنہ رضاٹاؤن اس کے ساتھ کھڑا ہوکر نعرے بازی کررہا تھا جو کہ پولیس پارٹی کو دیکھکر فرارہوگئے جن کا تعاقب کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا اوران کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 20, 2020