تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، کار چور اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی، کار چور اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاعمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل داد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے کارچوری میں ملوث اشتہاری مجرم ابوبکر نعیم ولد نعیم بابر سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤ ن سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے مارچ2020کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر نیو ایس ٹاؤن کے رہائشی عمران علی کی کارچوری کی تھی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چوری شدہ کار بھی برآمدکرلی گئی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, September 12, 2020