تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹرز شعیب سکندر اورمحمد مصدق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ فیکٹری ایریا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش شازیہ امانت کو ہیروئن جبکہ محمد شان کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے 3.120کلو گرام ہیروئن اور1.675کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔یادرہے یہ منشیات فروش یونیورسٹی اور کالجز میں منشیات فروخت کرتے تھے اور نوجوان نسل کو منشیات کا عادی کررہے تھے یہ منشیات فروش قبل ازیں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 29, 2020