تھانہ عطاء شہید، اغواءشدہ کمسن بچی بازیاب ، چارملزمان گرفتار

سرگودھا:تھانہ عطا ءشہید پولیس کی کاروائی، اغواءشدہ کمسن بچی بازیاب ، چارملزمان گرفتار
 سرگودھا:گذشتہ ماہ تھانہ عطاءشہید پولیس کوبچہ کلاں کے رہائشی امتیاز احمد نے اطلاع دی کہ ملزمان نے میری غیر موجودگی میں میری کمسن بچی بختاور بی بی بعمر7سال کو اغواءکرلیا ہے ۔ وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ عطاءشہید کو فوری مقدمہ درج کرکے کمسن بچی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ عطاءشہید امیر احمد خان نے سب انسپکٹر شعیب سکندر وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محدم نواز ولد اللہ دتہ اور اسکی بیوی مسماة کنیز بی بی کو ضلع سیالکوٹ سے گرفتارکرکے اغواءشدہ بچی بختیاور بی بی کو بازیاب کرواکر بعدازقانونی کاروائی والدین کے حوالے کر دیا ہے ۔قبل ازیں گرفتارملزمان کے دومختار احمد اور محمد عمران کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, September 9, 2020