تھانہ صدر ،گرفتاردوملزمان سے ایک کلو گرام سے زائد چرس و400کپی شراب برآمد

سرگودھا:تھانہ صدرپولیس کی کاروائی،گرفتاردوملزمان سے ایک کلو گرام سے زائد چرس و400کپی شراب برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر ظفر عباس شاہ نے سب انسپکٹرزاختر حسین اور امیر جنان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر109شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شہباز ولد ریاض حسین کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.100 کلو گرام اورملزم چاند مسیح ولد بشیر مسیح سکنہ چک106شمالی سے شراب 400کپی برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 11, 2020