تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی

سرگودہا:تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی،اسلحہ کے زورپر موٹرسائیکل چھننے والے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار۔چھ موٹرسائیکل، رکشہ، نقدی اور ناجائزاسلحہ برآمد  
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹرمحمد عظمت کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اللہ دتہ پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے عوام الناس سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھننے والے گینگ کے سرغنہ ممتاز ولد دائم اقبال قوم مسلم شیخ سکنہ کانویں والی چنیوٹ کو اسکے ساتھی محسن علی ولد محمد نواز قوم مسلم شیخ سکنہ چک 113جنوبی بھلوال کو گرفتارکرلیا ہے۔ ملزمان تھانہ صدر پولیس کو موٹرسائیکل چھیننے کے آٹھ مقدمات میں مطلوب تھے ۔گرفتارملزمان سے عوام الناس سے چھینے گئے چھ موٹرسائیکل، رکشہ موبائل فون اور نقدی کل مالیتی430000روپے برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ کلاشنکوف اور 2بندوق12بوربھی برآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, March 10, 2020