تھانہ صدر بھلوال پولیس قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ صدر بھلوال پولیس کی کاروائی، سات سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر انسپکٹر ارباب طفیل نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شکیل احمد ولد ریاض قوم فقیر سکنہ موضع لک موڑ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے اگست 2013میں اپنے ساتھی محمد ریاض کے ساتھ ملکر گھریلو ناچاکی کی وجہ سے مظہر عباس کو فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا جس پر مقتول کے بھائی ظفر عباس کی مدعیت میں تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرکے گرفتارملزم کے ساتھی محمد ریاض کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا جبکہ اشتہاری مجرم شکیل احمد گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ صدر بھلوال اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرکے تھانہ جھال چکیاں پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, May 8, 2020