تھانہ صدر بدنام زمانہ منشیات فروش معہ چرس گرفتار

سرگودہا:تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی،گرفتارملزم احمد شیر سے چرس1535گرام برآمد

سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر عظمت جوئیہ نے سب انسپکٹر امیر جنان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سیدوآنہ میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش احمد شیر ولد رمضان سکنہ سیدوآنہ کومنشیات فرخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1535گرام برآمد ہوئی ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Monday, January 13, 2020