تھانہ صدر، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری مجرمان گرفتار

سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری مجرمان گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر ظفر حسین شاہ نے سب انسپکٹر اخترحسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان نوشیر عرف نوشی ولد مصری خان، نواز عرف دھانی ولد سردار اقوام ماچھی سکنائے تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرمان نے فروری 2020کو چک نمبر27شمالی کے قریب صرافہ بازار کے تاجر زوہیب اعجاز سے اپنے ساتھی نصراللہ کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر زیورات چھینے اور فرار ہوگئے تھے چونکہ مقدمہ میں ملزمان نامعلوم تھے جن کو گرفتارکرنا پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر اور انکی ٹیم نے دن رات محنت اور جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمدکرلیا ہے۔صرافہ بازار کے تاجر زوہیب اعجاز سے راہزنی کی واردات کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 18, 2020