تھانہ صدر، دومنشیات فروش گرفتار، ہیروئن1.200کلو گرام اور چرس820گرام برآمد

سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، دومنشیات فروش گرفتار، ہیروئن1.200کلو گرام اور چرس820گرام برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر ظفر عباس نے سب انسپکٹر اختر حسین اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رزاق احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ صدر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد مختار ولد محمد عمر سکنہ سیدوآنہ سے ہیروئن1.200کلو گرام اور محمد طارق ولد اسماعیل سکنہ اجنالہ لوک سے چرس820گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 16, 2020