تھانہ صدر، بہن کو قتل کرکے لاش کمرے میں دفنانے والا گرفتار

سرگودھا:اپنی بہن کو قتل کرکے لاش کمرے میں دفنانے والا تھانہ صدر پولیس کی حراست میں 
سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ (ن) کو کسی نے اغواء کرلیا ہے۔ اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھافیصل گلزار نے ایس ڈی پی او صدر سرکل اختر علی وینس اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو مقدمہ درج کرکے مغویہ کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ظفر حسین شاہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مغویہ کے تلاش کے سلسلہ میں ٹیکنیکل یونٹ سے مدد لی اس کے علاوہ روائتی طریقہ تفتیش کو اپنایا گیا مغویہ کی گمشدگی مزید پیچیدہ ہوتی گئی تفتیش کا دائرکاروسیع کرتے ہوئے مغویہ کے لواحقین کو شامل تفتیش کیا گیا جن کے بیانات کی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے تصدیق کی گئی جو مشکوک پائے گئے۔ دوران تفتیش ملزم عبداللہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی ہمشیرہ کو جب وہ سو رہی تھی بذریعہ پسٹل فائر کرکے قتل کر دیا اور لاش اسی کے کمرہ میں دفنا کر اوپر پختہ فرش بنا دیا جس پر کرائم سین یونٹ کی مدد سے لاش کو برآمدکرکے پوسٹمارٹم کروایا گیا۔ گرفتارملزم سے وقوعہ میں استعما ل ہونے والا پسٹل بھی برآمدکرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, September 11, 2020