تھانہ صدر پولیس، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ظفر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ندیم شہزاد ولد محمد صدیق قوم رحمانی سکنہ چک نمبر116جنوبی کو گرفتارکرلیاہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے 6دسمبر2019کو اپنے ساتھی محمد شفیق کے ساتھ ملکر چک نمبر103شمالی کے رہائشی ذیشان الرحمن سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ اشتہاری مجرم محمد ندیم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیاتھا ایس ایچ او تھانہ صدر اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے دوسرے ساتھی محمد شفیق کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 15, 2020