تھانہ صدر بھلوال، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ صدر بھلوال پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر بھلوال قیصر الہی نے سب انسپکٹر محمد اشرف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد حسن جاوید ولد محمد علی قوم بلوچ سکنہ سلطان پورنون بھلوال کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے جولائی2017کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر سابقہ دشمنی قتل کی رنجش میں چک نمبر12شمالی کے رہائشی محمد عرفان کو فائرنگ کرکے ناحق قتل کردیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدربھلوال اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, July 17, 2020