تھانہ صدر بھلوال پولیس ، دوکلو گرام سے زائد چرس وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ صدر بھلوال پولیس کی کاروائی، منشیات سمگلر سمیت تین ملزمان گرفتار، دوکلو گرام سے زائد چرس وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر انسپکٹر محمد طفیل نے سب انسپکٹر محمد اشرف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر غضنفر علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر21جنوبی سنیپ چیکنگ کے دوران کارنمبریAAG-188پر سوار ملزم نصر حیات ولد ممتاز سکنہ چک66شمالی کے قبضہ سے چرس2.200کلو گرام جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتارملزمان محمد بوٹا ولد محمد شیر سکنہ دیووال سے کلاشنکوف اور محمد بلال ولد محمد بوٹا سکنہ دیووال سے بندوق12بور بھی برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, June 13, 2020