تھانہ صدر ، راہزنی میں مطلوب اشتہاری گرفتار 35لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا: تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، 35لاکھ  روپے کا مال مسروقہ برآمد  
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ظفر عباس نے سب انسپکٹر اختر علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم نصراللہ ولد محمد رمضان سکنہ ٹھٹھی بالہ راجہ تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری ملزم تھانہ صدر پولیس سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے عوام الناس سے چھینا گیا مال زیورات22تولے اور نقدی10لاکھ 50ہزار روپے کل مالیت35لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یادرہے گرفتارملزم نصراللہ نے اپنے دیگر دوساتھیوں کے ہمراہ 18فروری2020کو تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر27شمالی کے قریب صرافہ بازار سرگودھا کے تاجر زوہیب اعجاز سے اسلحہ کے زور پر زیورات، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے ایس ایچ او تھانہ صدر اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم نصراللہ کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بقیہ ملزمان کے گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 1, 2020