تھانہ شاہپور سٹی کی مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی

سرگودہا:تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،رہزنی کی واردات میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی سب انسپکٹر علی نواز شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وسیم عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ رہزنی کی واردات میں مطلوب اشتہاری محمدجان ولد گل محمد قوم آرائیں سکنہ محلہ تانی خیل کمرمشانی میانوالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری ملزم نے سال 2019میں علی پٹرول پمپ شاہ پورشہر کے منشی مدثرحسین سے اپنے ساتھی کیساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر نقدی چھینی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا جس کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج تھی ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 25, 2020