تھانہ شاہپورسٹی، نقب زنی کی واردات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہپورسٹی پولیس کی کاروائی، نقب زنی کی واردات میں مطلوب اشتہاری گرفتار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی محمد افضال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے نقب زنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد کامران ولد محمد اشرف سکنہ کنڈان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے اپریل2018میں اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر علیا سویٹس اینڈ کریانہ سٹور کی چھت میں سوراخ کرکے دوکان میں سے سگریٹ، شیمپو، چائے اور نقدی وغیرہ چوری کیے اور فرارہوگئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 6, 2020