تھانہ شاہپور صدر، دو ملزمان گرفتار، آلات چالو بھٹی سمیت شراب برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہپور صدر پولیس کی کاروائی، دو ملزمان شراب کشید کرتے ہوئے گرفتار، آلات چالو بھٹی سمیت شراب برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہپور صدر علی نواز شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امتیاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سلطان پور ریڈ کر کے ملزمان محمد فیصل ولد غلام محمد اور محمد طبریز ولد محمد ریاض سکنائے چاوے والا کو باغ کینو میں بذریعہ چالو بھٹی شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے آلات چالو بھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر لہن اور 50لیٹر تیار شراب برآمد کر کے انکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, August 8, 2020