تھانہ شاہپور سٹی قتل کے مقدمہ سمیت دو اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ پور سٹی پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی، قتل کے مقدمہ سمیت دو اشتہاری ملزمان گرفتار
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی علی نواز شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کنڈان خورد ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محسن رضا ولد محمد یونس سکنہ کنڈان خورد کو گرفتارکرلیا ہے گرفتاری اشتہاری ملزم نے دسمبر2019میں اپنے ساتھی اسد عباس کے ساتھ ملکر فاروق کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیاجسکو گرفتارکرکے اسلحہ بھی برآمد کرکے علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ممتاز ولد جمال سکنہ دولت والہ کو گرفتارکرکے چوری شدہ مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, January 31, 2020