تھانہ شاہ پورصدر، گرفتارچار ملزمان سے چرس4.380کلو گرام شراب وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتارچار ملزمان سے چرس4.380کلو گرام، چالوبھٹی سمیت شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر عابد حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد اعظم اور صادق امین وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ شاہ پورصدر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد ندیم ولد عطاء محمد سکنہ شاہ پورصدر سے چرس2.230کلو گرام، محمد فیاض ولد ملازم حسین سکنہ کولیاں سے چرس2.150کلو گرام، شاہد حسین ولد خادم حسین سکنہ کوٹ بھائی خان سے آلات چالوبھٹی 80لیٹر لہن اور20لیٹر شراب اور محمد عرفان ولد محمدخان سکنہ جھاوریاں سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی و ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 13, 2020