تھانہ شاہ پورصدر ، گرفتار دوملزمان سے ساڑھے چار کلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتار دوملزمان سے ساڑھے چار کلو گرام سے زائد چرس برآمد  
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدرسب انسپکٹر علی نواز شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ندیم اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ شاہ پورصدر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد خلیل ولد امیر حسن سکنہ چکڑالہ سے چرس2.500کلو گرام اور شاہد ولد رحیم اللہ قوم پٹھان سکنہ لکی مروت سے چرس2.100 کلو گرام برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 12, 2020